کلیدی تختہ
معنی
١ - ٹائپ رائٹر کے بٹنوں کا مجموعہ نیز ترتیب حروف؛ (Key Pad) کا ترجمہ۔ "ٹائپ اور رسم الخط کے طویل معیاد منصوبے کے زیر عنوان ایک مقالہ شائع کیا اور ٹائپ رائٹر کے لیے ایک کلیدی تختہ تجویز کیا۔" ( ١٩٨٦ء، اردو ٹائپ کی کہانی، ١٠ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کَلیدی' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم 'تَخْتَہ' لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٦ء کو "اردو ٹائپ کی کہانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں